ہری پور،ڈوبنے کے واقعات کے باعث خان پور ڈیم میں نہا نے پر پابندی عائد،دفعہ144 نافذ

جمعرات 20 جون 2024 17:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے حالیہ ڈوبنے کے واقعات کی وجہ سے دریائے ہرو/خانپور ڈیم میں نہا نے کی سرگر میوں پر پا بندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

خان پور ڈیم/دریائے ہرو میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ قدم ضلع انتظامیہ ہری پور نے عوام کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا ہے ۔ ضلع انتظامیہ ہری پور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے پانی میں داخل ہونے سے گریز کر یں کیونکہ یہ آپ کی زندگی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں