ہری پورمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ 21 جون 2024 23:21

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی ہری پور خان محمد کی زیر صدارت بجلی چوری اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجنیئر پیسکو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پورنے افسران کو بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں