ہری پور ،تہرے قتل کیس میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 25 جون 2024 16:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران تہرے قتل کیس میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق 9 فروری کو تھانہ سرائے صالح کی حدود میں بگڑہ روڈ نزد ہائر سکینڈری سکول 3 افراد کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ،جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

مدعی جاوید خان کی رپورٹ پر ہری پور پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.109.34PPC کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار کی زیر نگرانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں لیاقت، تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل کیس میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرمان یاسر اور صدام کو گرفتار کر لیا۔ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں