عید کے تینوں روز بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کرنے کا وزارت توانائی کا دعوی دم توڑ گیا

حیدرآباد سٹی لطیف آباد قاسم آباد ٹنڈو جام تحصیلوں کے علاوہ کوہسار اور حسین آباد میں بھی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کئی فیڈر گھنٹوں بند رہے بچوں خواتین بزرگوں مریضوں سمیت شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، عوام کا حیسکو کے خلاف شدید ردعمل ،حیسکو چیف اور دیگر اعلی حکام کی برطرفی کا مطالبہ

جمعرات 20 جون 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) عید کے تینوں روز بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ کرنے کا وزارت توانائی کا دعوی دم توڑ گیا، عید میں بھی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے، حیدرآباد سٹی لطیف آباد قاسم آباد ٹنڈو جام تحصیلوں کے علاوہ کوہسار اور حسین آباد میں بھی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کئی فیڈر گھنٹوں بند رہے بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی، بچوں خواتین بزرگوں مریضوں سمیت شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، عوام کا حیسکو کے خلاف شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، حیسکو چیف اور دیگر اعلی حکام کی برطرفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں عید کے تینوں روز حیدرآباد میںں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی اور کئی فیڈر بھی بند رہے، دوسرے روز لوڈ شیڈنگ اور تعطل میں اضافہ ہو گیا جو جاری ہے، کئی علاقوں میں 10 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، صارفین کے مطابق نادہندگان کی بڑی تعداد کا بہانہ بنا کر اجتماعی سزا دینے کے لئے حیسکو اہلکار دانستہ فیڈرز بھی بند کر دیتے ہیں، کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمر بھی خراب رہے، عید کے ایام کے ساتھ ہی دن کوہسار میں خراب ٹرانسفارمر 8ویں روز بحال ہو سکا، لطیف آباد نمبر 9 میں خراب ٹرانسفارمر دو روز بعد بحال ہو سکا، لطیف آباد یونٹ نمبر 11 شاہ نجف کالونی میں عید سے دو روز پہلے سے ٹرانسفامر خراب تھا عید کے ایام میں بھی درست نہ ہو سکا، صارفین کا کہنا ہے کہ حیسکو اہلکار ہزار دو ہزار روپئے بھتہ لے کر کنڈوں اور غیرقانونی کنکشنوں سے بجلی استعمال کرنے کی جو سہولت کاری کرتے ہیں اس پر مجرمانہ کام کرنے والے صارفین بے دردی سے ایئرکنڈیشنر اور دیگر مشینری چلاتے ہیں اس سے ہیوی لوڈ پڑنے سے پرانے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، عید کے ایام میں سرفراز سب ڈویژن کے تمام علاقوں حیات بابا فیڈر پٹھان کالونی، ملت اسلامیہ کالونی، سرفراز کالونی، ڈاکٹر کالونی دادن شاہ، مارکیٹ وغیرہ کے علاقوں میں اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ تینوں جاری رہی، لطیف آباد میں عید کے پہلے روز کچھ یونٹس میں معمولی لوڈ شیڈنگ ہوئی صورت حال بہت بہتر رہی مگر دوسرے روز 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ساتھ کچھ علاقوں میں غیراعلانیہ طور پر بھی بجلی بند رکھی گئی، لطیف آباد نمبر 7 اور 8 میں زیادہ لوڈ شیڈنگ رہی، صارفین کے مطابق شکایت کی جائے تو حیسکو والے کہتے ہیں ان علاقوں میں کنڈے بہت زیادہ ہیں، قاسم آباد کے کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق جاری رہی، حسین اباد ڈویژن تینوں روز تمام فیڈرز لوڈ شیڈنگ کی زد میں رہے، چوتھے روز بھی غیراعلانیہ بجلی بند رہی، ریشم بازار مکہ مسجد، اللہ والا مارکیٹ بھائی خان چاڑھی کے علاقوں میں کہیں معمول کے مطابق اور کہیں زیادہ بجلی بند رہی، ہیرآباد میں تینوں روز معمول کی لوڈجاری رہی، سائیٹ ایریا زیل پاک اور آس پاس بھی بجلی کا تعطل جاری رہا، ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کے علاقے بھی لوڈ شیڈنگ کی لپیٹ میں رہے، کنٹونمنٹ کے علاقوں گل سینٹر جیم خانہ، غنی بابا مزار کے علاقوں میں معمول کی لوڈ شیڈنگ بھی ہوئی اور پھر رات بھر غیراعلانیہ بجلی بند رہی، بنگالی کالونی میں بھی بجلی بار بار تعطل کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن رہی میانی فیڈر کئی کئی گھنٹے بند رہاِ ہالا ناکہ گرڈ اسٹیشن کے زیادہ فیڈرز پر پہلے دن صورت بہتر رہی لیکن دوسرے روز معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہوئی، گوھ وانکی وسی صالح دل حیات چاںڈیو بنگلہ شام سنگھ فضل باگھل مکمل میانو فیڈر الیاس آباد سب ڈویژن نورانی بستی میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہوئی، حشمت بانو کے علاقے میں عید کے پہلے روز صبح بجلی نہیں تھی رات کو تین بجے بجلی بحال ہوئی دوسرے روز لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی جاری رہی، لیاقت کالونی سب ڈویژن الراضی اسکول والا ٹرانسفارمر عید کے پہلے پہلے روز سے خراب ہے تیسرے روز بھی ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا گیا، حشمت بانو ٹان پھلیلی دونوں روز زیادہ وقت بجلی سے محروم رہے، گلزار فیڈر حالی روڈ امریکن کواٹر کے علاقوں میں عید کے پہلے دن جزوی اور دوسرے روز سے معمول کے مطابق اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جای ہے، امید علی سب ڈویژن میں دوسرے روز سے 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے، الیاس آباد سب ڈویژن نورانی بستی میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شدید گرمی کے موسم اور عید کے ایام میں حیسکو کی کارکردگی نہایت مایوس کن اور مردم ازار رہی جس سے شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں