حیدرآباد کے وادھواہ روڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 21 جون 2024 21:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) حیدرآباد کے وادھواہ روڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر پولیس کا دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار مسلحہ ملزمان سے وادھواہ روڈ کے قریب سامنا ہوا پولیس کی جانب سے ملزمان کو چیکنگ کیلئے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی، پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کو پولیس حراست میں لیکر فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت زوہیب چانڈیو کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کا تعلق اسٹریٹ کرمنل گینگ سے ظاہر ہوا ہے۔ گرفتار زخمی ملزم اور اسکا ساتھی وادھواہ روڈ، قاسم آباد اور نسیم نگر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں سرگرم اور پولیس کو مطلوب معلوم ہوئے جبکہ گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا اور جی او آر پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے البتہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی جاری ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں