آل پاکستان واپڈا ہائیڈڑو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کا اجلاس

منگل 25 جون 2024 23:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈڑو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کی زیر صدارت لیبرھال حیدرآباد میں صوبائی عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان ، الادین قائمخانی، ہاشم علی ، شفیق بابو و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے بتایا کہ ان دنوں ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں انٹرنل الیکشن کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے سندھ میں اللہ کے فضل وکرم سے سیپکو سکھر بجلی کمپنی میں انٹرنل الیکشن کا ہوچکا ہے۔ یونین نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حیسکو میں بھی محرم الحرام کی آمد سے قبل انٹرنل الیکشن کا آغاز کردیا جائے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص اور آپریشن سرکل حیسکو نوابشاہ میں انٹرنل الیکشن کا شیڈول جاری کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص اور اس سے متعلقہ دفاتر ایکسین /آر او ، آفس میرپورخاص، سب ڈویژن میرپورخاص، سیٹلائٹ ٹائون، ہیرآباد، میرواہ گورچانی، ڈگری ، جھڈو نوکوٹ، مٹھی ، کوٹ غلام محمد، عمر کوٹ، سمارو، کنری، پتھورو، چھور، فیلڈ اسٹور ، کنسٹرکشن کے دفاتر میرپورخاص، مٹھی، جی ایس او حیسکو میرپورخاص کی ڈویژن اور سب ڈویژنوں آر ای میرپورخاصِ اے ای ٹی میرپورخاص، سامارو، عمر کوٹ، نوکوٹاور اے ای مینٹینس میرپورخاص کے تمام دفاتر کے فارم جمع کرانے کی تاریخ 2جولائی 2024 بروز منگل صبح 9 بجے سے سہ پہر 3بجے تک سرکل آفس میرپورخاص مٰں جمع ہونگے نیز اسی دن شام 6 بجے تک دستبرداری ہوگی جبکہ اگلے دن یعنی 3 جولائی 2024 بروز بدھ کی سہ پہر 3سے شام 6بجے تک الیکشن کی ووٹنگ ہوگی۔

صدر یونین نے اس موقع پر مزید بتایا کہ آپریشن سرکل حیسکو نوابشاہ اسکی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں ، ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نوابشاہ اور اسکی سب ڈویژنوں ، نوابشاہ ون، ٹو، سوسائٹی سکرنڈ ، دوڑ، دولت پور، قاضی احمد، ٹنڈو آدم ون، ٹو ، شہداد پور ون، ٹو اوڈیرو لال، مٹیاری ، ھالا ، بھٹ شاہ، سعید آباد، سانگھڑ ، شاہ پور چاکر، جھول، کھپرو، سندھڑی ، ریجنل اسٹور نوابشاہ، فیلڈ اسٹور ، سانگھڑ، ٹنڈو آدم ، ایم اینڈ ٹی نوابشاہ، کمپیوٹر نواب شاہ، کنسٹرکشن نوابشاہ، شہداد پور اور ای ایل آر نوابشاہ کے تمام دفاتر کے فارم 5جولائی بروز جمعہ کو لیبر ھال نوابشاہ سے وصول کئے جائینگے اور اسی دن شام تک واپس لئے جاسکتے ہیں جبکہ اگلے دن بروز ہفتہ 6جولائی 2024 بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک متعلقہ دفاتر میں منعقد کیئے جاینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں الیکشن کا انعقاد ان الیکشن کے بعد کیا جائیگا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان نے کہا ملازمین ان لوگوں کو منتخب کرائیں جو نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی میں بہتر انداز میں خدمات انجام دیں تاکہ آپکی منظم طاقت سے نجکاری کا خاتمہ اور مسائل حل کئے جاسکیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں