سینئر ڈاکٹرز، کنسلٹنٹ اورتربیت یافتہ ٹیکنیشن کے ذریعے جدید مشینری کے ساتھ مریضوں کا علاج معالجہ کے لئے اہم کردار ادا کریںگے، ڈاکٹر فہیم میمن

منگل 25 جون 2024 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر فہیم احمد میمن نے کہا ہے کہ ہم ہسپتال کے شعبہ حادثات ایمرجنسی اور آئی سی یو کو انٹرنیشنل و ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق سینئر ڈاکٹرز، کنسلٹنٹ اورتربیت یافتہ ٹیکنیشن کے ذریعے جدید مشینری کے ساتھ ساتھ سینئر پروفیسرز کی زیرنگرانی مریضوں کا علاج معالجہ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے تاکہ مریضوں کا علاج جلد سے جلد مستقل بنیادوں پر کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمس جامشورو کے فیکلٹی ممبران، ہسپتال کے مختلف وارڈوں کے چیئرمین، ڈین فیکلٹی اور سینئر پروفیسرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹس لمس جامشورو پروفیسر ڈاکٹر کرن اخوند، ڈائریکٹرآئی سی یو ڈاکٹر کاشف علی میمن، چیئرمین نیرولوجی سرجری پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد راجہ، پروفیسر ڈاکٹر عامر اقبال میمن، پروفیسر ناہید، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، اے ایم ایس ڈاکٹر علی نواز عباسی، اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی، آر ایم او جنرل ٹو ڈاکٹر فیضان حسین میمن اور آر ایم او ڈاکٹر خلیل اجن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر فہیم احمد میمن نے کہا کہ آج کا یہ اجلاس لمس جام شورو کے فیکلٹی ممبران اورہسپتال انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہے جس کا مقصد ہسپتال کو جدید تقاضوں، انٹرنیشنل اور ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وارڈوں میں زیرعلاج مریضوں کا علاج لمس جامشورو کے فیکلٹی ممبران اور سینئر پروفیسرز کی زیرنگرانی کیا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کے موقع پر سینئر پروفیسرز یا کنسلٹنس کی ضرورت پڑنے پر فیکلٹی ممبر پروفیسرز فوری طور پر مریض کے سامنے موجود ہو جس کا اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن خود کریں گے جبکہ آئی سی یو کے تمام ڈاکٹرز کے لئے ڈاکٹر کلاش کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں