حیدرآباد:ہٹڑی پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ، 3 ڈکیت ہلاک

بدھ 26 جون 2024 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) ہٹڑی پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ، 3 ڈکیت ہلاک، ڈکیتی کی بڑی واردات ناکامہٹڑی پولیس کی کامیاب کارروائی ڈکیتی کی بڑی واردات ناکامدوران پیٹرولنگ ہٹڑی بائی پاس کے قریب شہری لال بخش سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں 3 ڈاکوں شہری لال بخش سے گن پوائنٹ پر 18 لاکھ 50 ہزار روپے کیش رقم لوٹ کر فرار ہوگئیہٹڑی پولیس کا بروقت موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے دوران مقابلہ پیش آیا پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 2 ساتھی زخمی ہوگئے جو بعد ازاں اسپتال پہنچنے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیہلاک ڈکیتوں کی شناخت امتیاز علی بھنڈ اور علی اکبر جونیجو کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے کی شناخت کا عمل جاری ہیہٹڑی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی تمام رقوم برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں