ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں اجلاس

جمعرات 27 جون 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں اجلاس ہوا، جس میں SP ہیڈکوارٹر شاہزیب چاچڑ، DSP کینٹ افتخار بریڑو سمیت ضلع کے تمام DSPs اور SHOs صاحبان و برانچ انچارجز موجود تھے۔ایس ایس پی کڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دیں اور اس دوران سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی ٹھوس بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے مزید سیکیورٹی انتظامات، جلوس و مجالس سمیت دیگر ایشوز پر انچارج DIB انسپیکٹر اکبر لونڈ نے تمام افسران کو تفصیلی بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدرآباد نے کرائم کے حوالے سے بات کرنے سے قبل تھانہ ہٹڑی کی حدود میں پولیس کا جرت مندی سے ڈاکوں سے مقابلے میں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے پر SHO ہٹڑی محمد اسلم بلو، انچارج مددگار 15 ہٹڑی ASI وقار خاصخیلی اور جوانوں کو شاباشی دی اور اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کیلئے IGP سندھ سے تعریفی سرٹیفکیٹ کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ آج جس طرح جوانوں نے جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کے مقابلہ کیا مجھے اس پر فخر محسوس ہوا اور آپ تمام کو بھی ہدایات دی جاتی ہے کہ پولیس کی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو بھرپور جواب دیں، آپ تمام نڈر، بہادر افسران ہیں شہر میں کرائم کو کنٹرول رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اجلاس میں موجود تمام افسران کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ محرم الحرام سے قبل مخصوص علاقوں، ہوٹلوں وغیرہ میں سرچ آپریشن کریں، شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے الرٹ رہیں اور پوری کوشش کریں کہ آپکی متعلقہ حدود میں کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر آنے کی کوشش نہ کرے اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے بھرپور جواب دیں تاکہ آئندہ کسی کی جرت نہ ہو۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں