حیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری، ہزاروں کنکشن منقطع

جمعہ 28 جون 2024 22:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی 100% فیصد وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف پورے حیسکو ریجن کے علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج کارروائیوں میں بجلی چوروں کے غیرقانونی اور نادہندگان کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حیسکو کے مختلف آپریشن سب ڈویژنژ کی حدودں میں کاروائیوں کے دوران لیاقت کالونی سب ڈویژن کی حدود میں 947 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 426 کنکشن منقطع کردیئے گئے، سرفراز کالونی سب ڈویژن کی حدود میں 876 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 394 کنکشن منقطع کردیئے گئے،گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کی حدود میں 578 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 260 کنکشن منقطع کردیئے گئے،صدرسب ڈویژن کی حدود میں 687 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 309 کنکشن منقطع کردیئے گئے، رضوی سب ڈویژن کی حدود میں 824 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 370 کنکشن منقطع کردیئے گئے،شہید امید علی سب ڈویژن کی حدود میں 936 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے421کنکشن منقطع کردیئے گئے،علامہ اقبال سب ڈویژن کی حدود میں 1109 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے499 کنکشن منقطع کردیئے گئے، میران محمد شاہ سب ڈویژن کی حدود میں 942 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 423 کنکشن منقطع کردیئے گئے،ہالی روڈ سب ڈویژن کی حدود میں 894 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ نادہندگان کے 402 کنکشن منقطع کردیئے گئے،اور دیگرسب ڈویژنوں کے علاقوں سے3996 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے جبکہ نادہندگان کے 1798 کنکشن منقطع کردیئے گئے بجلی چوروں پر ایف آء آر درج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں 758 سے زائد لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں اور نادہندگان سے102.47ملین روپے سے زائد کی وصولی کی گئی، جبکہ نادہندگان کے عدم ادائیگی پر 5305 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں جو واجبات کی ادائیگی کے بعد بحال کئے جائیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں