پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 379.37 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78824.33 پوائنٹس پر بند

پیر 1 جولائی 2024 19:20

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 379.37 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78824.33 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پرتیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 379.37 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78824.33 پوائنٹس پر بندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 186 کی قیمتوں میں کمی اور 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 306.038 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 13.74 ارب روپے تھی، کے ایس 30 انڈیکس 87.24 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25369.27 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 297.33 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 126721.50 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.167 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز پی ٹی سی ایل کے 30206071 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کا م 17351472 حصص اور فیصل بینک کے 13622199 حصص کا لین دین ہوا۔ایل ایس ای فنانشل سروسز، ایل ایس ای کیپٹل لمیٹڈ اور فرسٹ ایلیٹ کیپٹل مضاربہ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں