کل ہر حال میں ووٹ ڈالیں ،یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں

اگر ان جماعتوں کو آپ سے خوف نہ ہوتا، تو پھر اتنی پکڑ دھکڑ اور ہنگامہ آرائی نہ کرتے۔علی زیدی کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 فروری 2024 12:23

کل ہر حال میں ووٹ ڈالیں ،یہ موقع ہاتھ سے  نہ جانے دیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2024 ء) سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہر حال میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے غیور لوگوں اگر ان جماعتوں کو آپ سے خوف نہ ہوتا، تو پھر اتنی پکڑ دھکڑ اور ہنگامہ آرائی نہ کرتے۔ علی زیدی نے کہا کہ کل ہر حال میں ووٹ ڈالیں اور یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

علی زیدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
قبل ازیں علی زیدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے، منافقوں کے اس ٹولے نے 3 چیزیں کیں۔علی زیدی نے کہا کہ منافقوں نے ہر اس شخص کو بانی پی ٹی آئی سے دور کر دیا جو اختلافِ رائے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر بانی پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا ہے کہ بعض لوگ بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے، جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیش گوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ منافقوں کا ٹولہ اٴْن سب کو پروموٹ کرتا جو بانی پی ٹی آئی کے سامنے صرف جی سر بولتے، جو بھی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اٴْس کی آواز کو زور و شور سے پروموٹ کرتے۔علی زیدی نے کہا کہ صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔انہوںنے کہاکہ 24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشہ خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔دوسری جانب علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے خاص تاکید کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد عوام پولنگ سٹیشن سے دور نہ جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں