ؒ پاکستان پیپلز پارٹی کا شہیدجمہوریت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں منانے کا اعلان

بدھ 19 جون 2024 19:30

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید،جمہوریت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں منائے گی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے صوبائی دفاتر اور ضلعی ہیڈکوارٹرز بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بے مثال راہنما محترمہ بینطیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جیالے کارکن تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں شہید بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے سالگرہ تقریبات میں شھید بینظیر بھٹو کی قومی آئینی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخآری نے کہا ہے کہ ملک میں موجود جمہوریت کے تذکرے اور جمہوری نظام بینظیر بھٹو شہید کی تاریخی جدوجہد کا ثمر ہے۔

بے نظیر بھٹو شہید نے سیاست میں زبردستی نظریات مسلط کرنے کی بجائے برداشت تحمل مکالمہ کو فروغ دیا۔نیر بخآری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بے نظیر بھٹو شہید کے "جمھوریت بھترین انتقام ہی" فلسفے پر کاربند ہے عید الاضحی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں