وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعرات 20 جون 2024 21:38

وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عید الاضحی کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کثیرالجہت شعبوں میں باہمی تعاون اور روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں