وفاقی حکومت کا گھریلو صارفین سے استعمال شدہ بجلی کے بل کے علاوہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز پر غور
مجوزہ فکسڈ چارجز بجلی کے اوسط متعین بنیادی ٹیرف 5 روپے72پیسے میں شامل ہیں، گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے.نیپرا حکام
میاں محمد ندیم جمعہ 21 جون 2024 12:37
(جاری ہے)
نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگایا جائے گانیپرا کی یکم جولائی 2024 سےفکسڈ چارجزکی تجویز ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا، تمام فکسڈ چارجز بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں، یہ ٹیرف سے الگ نہیں ہے.
کمرشل کے لیے فکسڈ چارجزمیں 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اس سے ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی ٹی او یو (ٹائم آف یوز) میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے 5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے اب بھی ریونیو کی جانب فکسڈ چارجز صرف 2 فیصد ہیں اور متغیر چارجز 98 فیصد ہیں حکام نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بجلی کے ٹیرف میں لاگت اور محصول کے ڈھانچے کے درمیان غلط مماثلت پائی ہے.اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آپریشن عزم استحکام کیلئے امریکا کی مدد نہیں لیں گے ہم خود کریں گے
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کو فروغ ملا ،خواجہ آصف
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن ہفتہ اور اتوار کو بھی فعال رہے گا
نادرا اور کے الیکٹرک کےدرمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ ط
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے زیر اہتمام اردل روم کا انعقاد، پولیس افسران کو درپیش مسائل کے بروقت ..
زراعت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، زراعت کے شعبہ میں تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کام ..
صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر آئینی وقانونی تقاضوں ..
تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی
بلاول بھٹوزرداری سے قمر زمان کائرہ اور اراکین اسمبلی کی کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر گفتگو
پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم عثمان اور اس کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کو فروغ ملا ،خواجہ آصف
-
مراکزصحت کی ری ویمپنگ کی تکمیل کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم،گاڑیوں اور دفاتر پرپیسے خرچ ہوتے ہیں تو ہسپتالوں پر کیوں نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
-
کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے ایس ایم ایز کو ترقی دینے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلی پنجاب
-
بلاول بھٹوزرداری سے قمر زمان کائرہ اور اراکین اسمبلی کی کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم عثمان اور اس کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا
-
پی ٹی آئی قیادت بانی کی رہائی نہیں چاہتی، فواد چوہدری
-
مولانا فضل الرحمن سے بات چیت جاری، آپریشن عزمِ استحکام پر موقف لیکر چل رہے ہیں،اسد قیصر
-
آئی سی ٹی کے فروغ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، سویڈش ٹیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، شزہ فاطمہ
-
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون و تجارتی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
-
گورنرسندھ نے عبد اللہ شاہ غازیؒ کے 1294ویں سالانہ عرس کا افتتاح کردیا
-
برطانیہ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، گورنرسندھ
-
چیچہ وطنی تا لیہ، ملتان تا وہاڑی سڑکوں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے 13اگست کی ڈیڈ لائن