سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار

،سی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،نائب وزیراعظم کاتقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 21 جون 2024 15:31

سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون 2024 ) نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،سی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹرشپ ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔ چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے۔ سی پیک پاکستانی کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی وزیر کی پاکستان آمد پر باہمی اعتماد میں اضافہ ہے۔ چینی وفد کا پاکستان آنا دو طرفہ روابط کا حصہ ہے۔ پاک چین عوامی روابط کے خواہاں ہیں۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے پاکستان میں پہلا منصوبہ سی پیک شروع کیا گیا۔ سی پیک منصوبے کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین تعاون کا نیا ورژن ہے۔ سی پیک سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک سے پاکستان میں روزگار اور ترقی کے موقع پیدا ہوئے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ نہایت کامیاب رہا۔ پاک چین دوستی دوسرے مرحلے میں مزید مضبوط ہو گی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے عالمی ادارے کے وزیر لیو جیان چاو¿ نے کہا ہے کہ پاکستان مین مشترکہ مشاورتی میکزم کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ چینی قیادت دنوں ممالک کی دوستی کو خاص اہمیت دیتی ہے ، پاکستان چین کی ترقی دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔دونوں ممالک کے درمیاں نئی جہتوں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ ترقی کے اہداف کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنا اور سرمایہ کاری کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔لیو جیان چاو¿نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کی مرہون منت ہے اس کیلئے عوامی رابطوں کو ہموار کرنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں