ضلع کرم میں دیسی بم حملے کی مذمت ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی ، صدر مملکت آصف علی زرداری

جمعہ 21 جون 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں دیسی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ضلع کرم میں بم حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں