پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک ریلی ،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2024 17:50

پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک ریلی ،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی اورانتخابات میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس سے الیکشن کمیشن تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ،ریلی میں پی ٹی آئی خواتین نے بھر پور شرکت کی ،ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی،پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے لئے نعرے درج تھے ،شرکاء نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جا کر شدید نعرے بازی کی اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے فارم45،47 حکومت نا منظور کے نعرے بھی لگائے ،تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے سارے پارلیمنیرینز نکل رہے ہیں سڑکوں پرپارلیمنٹیرینز بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں ،انصاف دیر سے ملنا بھی ناانصافی ہے،آج اس ناانصافی کے خلاف ہم نکلے ہیں ،اس ایوان میں ہماری آواز نہیں سنی جارہی،ایوان میں جو بولا ہماری آواز بند کر دی گئی ،ہم خواتین کی رہائی چاہتے ہیں ،یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں