اسحاق ڈار کا سفارتکاری کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو خراج تحسین

پیر 24 جون 2024 19:35

اسحاق ڈار کا سفارتکاری کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتکاری کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے لکھا کہ ہماری پوری تاریخ میں پاکستانی خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں زبردست خدمات انجام دی ہیں۔اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں بیگم رعنا لیاقت علی خان، شائستہ اکرام اللہ اور بے نظیر بھٹو کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن پر ان کی خدمات اور شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں