صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

پیر 24 جون 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیر کو یہاں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ باقاعدہ چیف جسٹس کی تقرری تک بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اپنے فرائص سر انجام دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں