عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

آپس کی لڑائیوں کی بجائے ہمیں آپریشن کو سپورٹ کرنا ہو گا،آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہو گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 25 جون 2024 13:26

عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون 2024 ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں،آپس کی لڑائیوں کی بجائے ہمیں آپریشن کو سپورٹ کرنا ہو گا،آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہو گی،عزم استحکام کے تمام پہلووں پر مشتمل ایک قومی وژن ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا ءکو آپریشن عزم استحکام پر تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح ہونے والے تمام آپریشنز سے مختلف ہے اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی اور مخصوص علاقے میں نہیں ہو گا۔

اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی اور مخصوص علاقے میں نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہونگے ۔ عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ عزم استحکام میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو پہلو بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ دہشت گردوں کو فیصلہ کن طور پر شکست دی جا چکی ہے۔ فی الحال بڑے پیمانے پر کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا جس سے آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت پڑے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔ دہشت گردوں کی باقیات کی ناپاک موجودگی، جرائم و دہشت گرد گٹھ جوڑ کی وجہ سے ان کی سہولت کاری اور ملک میں پرتشدد انتہا پسندی کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کایبنہ نے معمول کے 11 نکاتی ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو ”عزم استحکام آپریشن“ سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں