عدت کیس، پی ٹی آئی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

جمعرات 27 جون 2024 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے عدت کیس میں سزا معطل کرنے کی اپیلیں مسترد کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں عدالت نے سزا معطلی کی درخواست منظور نہیں کی ۔ ہم اس فیصلے کو ہائیکورٹ مین چیلنج کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ خاوند بیوی کا تھا اس کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

ہم اس حوالے سے قانونی حق رکھتے تھے ۔ جس سے ہمیں محروم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ہماری تحریک اور تیز ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار وزیراعظم شہباز شریف حقیقت میں وزیراعظم نہیں ہیں وہ میرے لئے صرف مسٹر شہباز ہیں ان سے کہوں گا کہ نا انصافی کا یہ سلسلہ بند کریں ہماری خواتین کو بے جا گرفتار کر کے ان پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔ ہم ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کر یں گے ۔ بشری بی بی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انھیں اس سب کا حساب دینا ہو گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں