غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والوں کا معیار زندگی بدلنا ترجیح ہے، روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 27 جون 2024 22:51

غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والوں کا معیار زندگی بدلنا ترجیح ہے، روبینہ خالد
ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، جمال رئیسانی، علی جان مزاری ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورسینیٹر روبینہ خالد نے پارلیمنٹیرینز کو بی آئی ایس پی کے پروگرامز پر بریفنگ دی جبکہ پارلیمنٹریز نے روبینہ خالد کو حلقوں میں بی آئی ایس پی بارے مسائل سے آگاہ کیا۔

روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والوں کا معیار زندگی بدلنا ترجیح ہے،بی آئی ایس پی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خدمات انجام دے رہا ہے‘بی آئی ایس پی کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا آئینہ دار ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے پارلیمنٹرینز کو پروگرام سے متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، ارکان نے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں