اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

جمعہ 28 جون 2024 13:19

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹرشیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

اس موقع پر شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارت داخلہ کا افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل لسٹ میں اب موجود نہیں ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جو اب نہیں ہے، جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ای سی ایل سے نام نکالا لیکن کیا کسی دوسری لسٹ میں تو نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے کوئی ڈائریکشن جاری کرنے کا نہیں کہہ رہے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں