ہمارے پاس راستے ہیں‘ بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے‘فضل الرحمان

وزیردفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 جون 2024 19:40

ہمارے پاس راستے ہیں‘ بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے‘فضل الرحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہو گا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں