پاکستان کے جانور سالانہ 1600 سے لے کر 1800 لیٹر دودھ دے رہے ہیں،احسن اقبال

اس وقت پاکستان کے لیے ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ پیداوارکو بڑھانا ہے،تقریب سے خطاب

جمعرات 4 جولائی 2024 22:36

پاکستان کے جانور سالانہ 1600 سے لے کر 1800 لیٹر دودھ دے رہے ہیں،احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے لیے ترقی حاصل کرنے کا واحد راستہ پیداوارکو بڑھانا ہے، پچھلے کچھ سالوں میں جہاں ہم نے پیداوار پر کام کر کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، اس وقت دودھ کی پیداوار میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے ،ان خیالا ت کااظہار انہوںنے گزشتہ روزوزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی طرف سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کے جانور سالانہ 1600 سے لے کر 1800 لیٹر دودھ دے رہے ہیں۔پوری دنیا میں جانور سات ہزار سے اٹھ ہزار لیٹر سالانہ دودھ دے رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پالیسی کو ہر کچھ عرصے بعد بدل دیا جاتا ہے، کوئی بھی ایسی پالیسی 10 سال سے پہلے نتائج نہیں دے سکتی۔

پاکستان کی معیشت کو خسارے سے نکالنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، آج کل کے دور میں سب سے بڑا ہتھیار انفارمیشن اس لیے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، ہم سب کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اس سے پروڈکٹیوٹی اگے بڑھے گی، پچھلے دور میں جو کام 10 سالوں میں ہوتا تھا جدید ٹیکنالوجی کے باعث وہ کام اب 10 سیکنڈ میں ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں