آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی

بدھ 19 جون 2024 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، تمام شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عیدمیں ادا کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بادشاہی مسجد لاہور ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے نماز عید گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ادا کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کے اجتماع میں اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز عید کے اجتماعات میں علمائے کرام نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ نماز عید الاضٰحی کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی ۔ ملک بھر میں نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں