وزارت مذہبی امور کا سرکاری سکیم کے حاجیوں میں آب ز م ز م کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان

جمعرات 20 جون 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2024ء) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری سکیم کے حاجیوں میں آب ز م ز م کی تقسیم کے انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے آب ز م ز م وصول کرنے کے لیے مقررہ مقامات پر حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے کے تحت تمام ایئر لائنز کو یہ ذمہ داری تفویض کی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، سعودی ایئرلائنز، سیرین ایئر، اور ایئرسیال، چاروں ایئرلائنز حجاج کرام کو پاکستان واپس لے جائیں گی۔

(جاری ہے)

عازمین حج کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں سے آب زم زم وصول کریں اور اسے اپنے سامان کے ساتھ بک کریں۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ کوئٹہ اور سکھر کے علاوہ پی آئی اے کے ساتھ سفر کرنے والے زائرین جدہ اور مدینہ ایئرپورٹس سے آب ز م ز م وصول کریں گے۔

پی آئی اے کے ساتھ سفر کرنے والے کوئٹہ اور سکھر کے زائرین پاکستان میں اپنے ہوائی اڈوں سے آب ز م ز م وصول کریں گے۔ سعودی ایئرلائنز، سیرین ایئر اور ایئرسیال کے ساتھ سفر کرنے والے عازمین پاکستان میں اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں سے آب ز م ز م کا پانی وصول کریں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں