گرمی سے انتقال کرجانے والے بغیر اجازت کے حج کر رہے تھے، سعودی سفارت خانہ

یہ حج ویزے پر نہیں ،سیاحتی ویزے پر مناسک حج کے آغاز سے پہلے سعودی عرب پہنچے تھے، سعودی سفارت خانہ

جمعرات 20 جون 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ رواں برس حج کے دوران انتقال کرنے والے عازمین کی اکثریت کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور رواں سال مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین سیاحت یا وزٹ ویزوں پر سعودی عرب پہنچے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کیوں کہ یہ لوگ سیاحتی ویزے پر آئے تھے اور حج کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا اس وجہ سے کسی کمپنی یا ادارے کی فراہم کردہ رہائش، کھانا، نقل و حمل کی سہولیات حاصل نہ کرسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں