پاکستان کے ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا

ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جون 2024 22:40

پاکستان کے ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2024ء) پاکستان کے ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.41ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 14 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.13 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28ارب ڈالرہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 31 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ری ٹیلرز پربراہ راست ٹیکس عائدکردیاجولائی سے اطلاق ہوجائے گا، نان فائلر کے ریٹس وہاں تک لے گئے کہ وہ سوچیں گے بہتر ہے فائلر بن جائیں، ہر کسی کو اپنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی کیٹیگری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کچھ بنیادی اصول بنائے ہیں ، معیشت کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح سے پاکستان آگے نہیں چل سکتا، بتدریج ہم اس نے کو بڑھانا ہے، تاکہ اگلے تین سالوں میں 13 فیصد پر لے جائیں، ریونیو کو دیکھاجائے تو سب اخبارات لکھ رہے تھے کہ 3.9 ٹریلین کی استثنا دیتے ہیں پھر کیسے ملک متحمل ہوسکتا ہے؟ ہم نے کچھ استثنا کو کم کیا ہے، پیسٹی سائیڈز، کھاد ، بیجوں پر سیلز ٹیکس نہ لگے، یہ بھی بات ہوئی کہ ری ٹیلرز کو کیوں ٹیکس سے باہر رکھا ہے؟اس پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت تک 33 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جولائی سے ان پر ٹیکس کا اطلاق ہوجائے گا۔

میں سمجھتا ہو ں کہ وہ محکمے یا وزارتیں جو وفاق میں نہیں ہونے چاہئیں تھے، وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے اگلے دو مہینوں میں اس کو کریں گے۔ پی آئی اے کو 10سال پہلے نجکاری ہونی چاہیے تھی تاکہ ساڑھے 600 بلین کا حکومت نے جو بوجھ لیا ہے، وہ نہ لیتے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو کہااس پر بتانا چاہتا ہوں کہ ری ٹیلرزکتنا ٹیکس دے رہے ہیں ،ان کی کتنی تعداد ہے، 2022 میں جب مفتاح اسماعیل نے ری ٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی بات کی تھی اس وقت ٹیکس لگ جانا چاہیئے تھا، چلیں اب دو سال تاخیر سہی ہم ان کی رجسٹریشن کی طرف گئے ہیں، ٹیکس کا اطلاق ان پر ڈائریکٹ ٹیکس لگائے جارہے ہیں، ہر کسی کو اپنا ٹیکس دینا ہوگا، ری ٹیلرز پربراہ راست ٹیکس عائدکردیاجولائی سے اطلاق ہوجائے گا۔

پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی کیٹیگری ہے، نان فائلر کے ریٹس وہاں تک لے جائیں گے کہ وہ سوچیں گے بہتر ہے فائلر بن جائیں، موبائل سمز بن کیں تو شو ر اٹھا، 7ہزار سے زائد سمز ری ایکٹو کردی گئیں کیونکہ انہوں نے اپنا ٹیکس ادا کردیا ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں