فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید عوامی مسائل کے حل کے لئے بلاناغہ سرگرم

جمعہ 21 جون 2024 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2024ء)کمشنر سلوت سعید عوامی مسائل کے حل کے لئے بلاناغہ سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سن کر انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اپنے دفتر آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ افسران شہریوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔درخواست گزاروں کو بار بار دفاتر کے چکر لگوانے کی روش ترک کردیں ۔انہوں نے خبردار کیا کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہ لینے والے محکموں کے افسران جوابدہ ہونگے لہذا تمام ڈویژنل افسران اپنے دفاتر میں عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں