پیپلز پارٹی کا بجٹ میں حکومت کو سپورٹ اور ووٹ کرنے کا اعلان

ملک کو عدم استحکام کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،نوید قمر کی پریس کانفرنس

منگل 25 جون 2024 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) پیپلز پارٹی نے بجٹ میں حکومت کو سپورٹ اور ووٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد نوید قمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی نے فیصلہ کیا تھا ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے مگر حکومت کو سپورٹ کریں گے،ہم نے بجٹ کے حوالے سے بھی حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،کچھ چیزیں ہوگئی تھی مگر کچھ پر تحفظات تھے،پی پی اور حکومت کے درمیان مختلف مذاکراتی ادوار ہوئے،بجٹ کے حوالے سے چار پوائنٹ تھے،پی ایس ڈی پی چاروں صوبوں کے لیے دونوں جماعتوں نے مل بیٹھ کر بنانا تھا،پی ایس ڈی پی ہی اگلے بجٹ میں دیکھیں گے ،پنجاب میں سیاسی اسپیس چاہتے تھے،آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہوگئے ہیں،پی پی کی پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے بجٹ کو سپورٹ اور ووٹ کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم سے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے مزاکرات کیے،حکومت نے ہماری شکایات سنیں اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پنجاب کے حوالے سے بھی ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

آج پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ہم بجٹ کی بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں گے اود حکومت کا ساتھ دیں گے،ہم ملک میں قطعی طور پر عدم استحکام نہیں ہونے دیں گے،نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار پر ٹیکس اور پٹرولیم لیویز بڑھانے پر اختلافات تھے اس سے غریب طبقہ کو مزید مشکلات پیش آئیں گی ،ہم نے اس حوالے سے حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر وزیر اعظم نے مثبت جواب دیا ہے اور امید ہے کہ آہستہ آہستہ تمام چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوتی تو وہ بجٹ اور بناتی ہے موجودہ بجٹ بالکل نہ ہو تا ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں ان کی مشکلات کو کم کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں