وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف متحرک

منگل 25 جون 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ صدر زون نے 26 نمبر چنگی تا ترنول پھاٹک میں قائم فروٹ ،سبزی ،دودھ دہی اور گروسری سٹورز کی چیکنگ کی۔ مجسٹریٹ کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ واضح طور پر آوازں نہ کرنے والے اور گراں فروشی میں ملوث 5 دوکانداروں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں