تحریک انصاف کے کارکنان کا عمر ایوب سے احتجاج کی کال کا مطالبہ

غصے کا اظہار‘اپوزیشن لیڈر مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے

جمعرات 27 جون 2024 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب سے احتجاج کی کال کا مطالبہ کر دیا اور غصے کا اظہار کیا تاہم عمرایوب مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کردیاہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کئی کارکنان نے سامنا ہونے پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا تاہم وہ انہیں نظرانداز کرکے مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں