ملک میں گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زائد ہے ،رانا تنویر

جمعرات 27 جون 2024 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے ثمرات جلد ہی سامنے آئیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زائد ہے چینی کے کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم زراعت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ملک میں کسانوںکی فلاح و بہبود کیلئے بہت زیادہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ یوریا کی قیمت مقرر کریں گے تاکہ کسانوں کو اپنی فصلوں کیلئے بروقت کھاد مل سکے انہوںنے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کو رقومات کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں زرعی شعبے میں بہت بہتری آئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں گندم اورچینی ضرورت سے زائد مقدار میں موجود ہے تاہم حکومت ملک میں فصلوں کی کمی پورا کرنے کیلئے طریقہ کار بھی وضح کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ایک ہزار طلبائ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے چین بھجوایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں تحقیق میں بھی بہتری آئی ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے انہوںنے کہاکہ زرعی شعبے میں تحقیق کیلئے وفاقی سطح پر 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صوبوں کی سطح پر بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ بجلی کی کاسٹ زیادہ ہے تاہم اس حوالے سے حکومت شمسی توانائی کی سمت جارہی ہے اور اس حوالے سے کاشتکاروں کو ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے سبسڈی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ چولستان میں بہت بڑی زمین کو زیر کاشت لارہے ہیں اسی طرح چولستان میں کینال سے نہر نکالی جائے گی تاکہ پانی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے انہوں نے کہاکہ ابھی تک 1635ارب روپے کاشتکاروں کو زرعی شعبے میںقرضو ں کی مد میں دئیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ زرعی شعبے کی مد میں بہت زیادہ قانون سازی بھی کی گئی ہے ملک میں معیاری بیج کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے اسی طرح آلو کی کاشت کیلئے بھی کسانوں کو بہتر بیچ فراہم کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ زرعی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اگلے چند مہینوں میں بہتری سامنے آجائے گی۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں