مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں،سینیٹر خلیل طاہر سندھو

جمعہ 28 جون 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سیاسی مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پر عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت نے الیکشن کمیشن پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شفاف طریقے سے انتخابات کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے حالیہ انتخابات پر اعتراض نہیں اٹھایا۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی فورم کو عوامی معاملات پر بحث کے لئے استعمال کریں نہ کہ غیر مسائل پر شور مچانے کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور امن ملک میں جمہوری اور معاشی نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ضروری ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں