شدید گرمی کی لہر ،پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیاجائے، ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

جمعہ 28 جون 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر ،پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیں ۔بجلی کے نقصانات کو کنٹرول کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اراکین قومی اسمبلی سید مصطفی کمال، خواجہ اظہار الحسن، آسیہ اسحاق صدیقی، سید وسیم حسین، میخات شکیل، سبین غوری اور دیگرکے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں ٹینکر کی سپلائی مکمل طور پر چل رہی ہے لیکن واٹر سپلائی دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے گیس، بجلی اور پانی کے مسائل ہیں جو کل قومی ٹیکس ریونیو کا 60 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ عوام مایوسی کے عالم میں پانی کے ٹینکرز کا محاصرہ کر رہے ہیں اور زبردستی پانی ضائع کر رہے ہیں کہ اگر یہ انہیں دستیاب نہیں تو پھر کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا بھی بہت مسئلہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ایم کیو ایم پی کے سینئر رہنما اور ایم این اے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے دو اہم مسائل پانی اور بجلی کا بحران ہیں جو گرمی کی شدید لہر کے درمیان عوام کو پریشان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہنگامی صورتحال ہے، ایسے میں کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو موجودہ شدید گرمی میں عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل سے خبردار کرنے کی ضرورت ہے۔کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو اور دیگر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عوام کے ان مسائل پر توجہ دیں جنہوں نے کراچی اور سندھ میں گھمبیر صورتحال اختیار کر رکھی ہے، وزیر اعظم اور دیگر تمام متعلقہ محکموں سے نوٹس لینے کی درخواست ہے ۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجلی کے نقصانات کو کنٹرول کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے ہرممکن کوشش کی ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے اور انسانی جانوں کے حوالے سے بہت زیادہ نقصانات کو روکنے کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی کے پاس مقامی حکومتوں اور میئر شپ کے طویل تجربے کی وجہ سے شہر کے ہر شعبے کے لیے ایک ماسٹر پلان ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے دانشمندانہ انداز اپنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں