g پاکستان میں پارلیمنٹ فعال ہی نہیں ہے ،فواد چوہدری

eجب فارم 47 پر آئے لوگ اسمبلی میں بیٹھیں گے تو کیا پارلیمان مضبوط ہوگا، پاکستان میں طاقت اشرافیہ سے عام آدمی کو منتقل ہونا شروع ہو گئی ہے،پارلیمنٹ کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب

اتوار 30 جون 2024 21:35

7 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) سابق ممبر قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ فعال ہی نہیں ہے ،جب فارم 47 پر آئے لوگ اسمبلی میں بیٹھیں گے تو کیا پارلیمان مضبوط ہوگا، پاکستان میں طاقت اشرافیہ سے عام آدمی کو منتقل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس مرتبہ خواتین کے ووٹ سے انقلاب آیا ہے حالیہ انتخابات میں انفرادیت نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا ہے پاکستان میں پہلے جمہوریت اس کی روح کے مطابق تو بحال ہو۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں وڈیرے کی سیاست کا خاتمہ ہوا ہے پاکستان میں طاقت اشرافیہ سے عام آدمی کو منتقل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ فعال ہی نہیں ہے جب فارم 47 پر آئے لوگ اسمبلی میں بیٹھیں گے تو کیا پارلیمان مضبوط ہوگا ہمارے حلقوں میں یہ تاثر ہی نہیں تھا کہ خواتین سے علیحدہ جا کر ووٹ مانگا جائے قائمہ کمیٹیوں اور ایوان کے دیگر معاملات دوسرے فیز میں آتے ہیں یہاں سیاستدانوں کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں