مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان کردیا جائے گا، اخونزادہ حسین یوسفزئی

اتوار 30 جون 2024 22:00

ٌ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہاہے کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر اپنے موقف میں اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ دونوں اطراف کی مذاکراتی کمیٹی مل کر مستقل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی دونوں اطراف سے ناموں کی فہرست کا جائزہ لے کر ایک ساتھ ناموں کا اعلان کیا جائے گا مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں