اسلام آباد میں مجسٹریٹ نے بازاروں میں مطلع شدہ قیمتوں کی فہرستیں چیک کیں

اتوار 30 جون 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے اتوار کے روز چنگی نمبر 26 سے پھاٹک تک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں پرپھلوں، سبزیوں، ڈیری شاپس اور گروسری اسٹورز کی قیمتوں کی مطلع شدہ فہرستیں چیک کیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے ترجمان کے مطابق مجسٹریٹ نے دکانوں پر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے اور ان پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مجسٹریٹ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء پر زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ پانچ دکاندار جنہوں نے سرکاری پرائس لسٹ واضح طور پر پیش نہیں کی اور زیادہ فروخت میں ملوث تھے کو بھی مجسٹریٹ کے دورے کے دوران گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ہول سیلرز کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں