وطن واپس پہنچنے والے 28000 پاكستانی حجاج كرام كو زمزم فراہم کیا جا چکا ہے: سید مشاہد حسین خالدڈائریکٹر ایف اینڈ سی، مدینہ منورہ

اتوار 30 جون 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) ڈائریکٹر ایف اینڈ سی، مدینہ منورہ، ید مشاہد حسین خالد نے کہا ہے کہ وطن واپس پہنچنے والے 28000 پاكستانی حجاج كرام كو زمزم فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ روزانہ كی بنیاد پر پاكستان جانے والے حجاج كرام كو مدینہ اور جدہ ائیرپورٹس پر زم زم فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان حج مشن کے مطابق زم زم پالیسی كے تحت پی ائی اے كے ذریعے سفر كرنے والے تمام حجاج كرام كوئٹہ اور سكھر كے علاوہ تمام سركاری حاجیوں کو جدہ/مدینہ ایرپورٹ پر اپنے سامان كے ساتھ زم زم بک کروا رہے ہیں۔

كوئٹہ اور سكھر كے حجاج كو پاكستانی ایئرپورٹ پہنچنے پر زم زم فراہم كیا جا رہا ہے۔ائیر بلیو ، ائیر سیال اور سرین ائیر كے ذریعے سفر كرنے والے تمام سركاری حاجیوں كو پاكستان كے متعلقہ ائیر رپورٹ فی پاسپورٹ کے حساب سے 5 لیٹر زم زم کی ایک بوتل فراہم كی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ائیر كے ذریعے سفر كرنے والے تمام سركاری حجاج كرام جدہ/مدینہ ایرپورٹ پر اپنے سامان كے ساتھ زم زم بک کروا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے زم زم فراہمی کے ضمن میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا رہنمائی کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں اور ایئرلائنز کے فوکل پرسنز کے نام اور رابطہ نمبر اپنی آفیشل اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں