فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

منگل 2 جولائی 2024 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بینچ شامل ہیں۔پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں