صومالیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

منگل 2 جولائی 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2024ء) صومالیہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا)کے ڈائریکٹر جنرل عبد ولی علی عبداللہ کر رہے تھے جس میں وزارت داخلہ، امور خارجہ و مفاہمت کے ڈائریکٹر سول رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ عبدالغنی محمد ویہلئے سمیت نیرا اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

نادرا صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے سلسلے میں نیرا کا ٹیکنیکل پارٹنر ہے۔ یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی جانب سے صومالیہ حکومت کو دی گئی مالی و تکنیکی معاونت کا حصہ ہے۔ دورے میں نادرا کی جانب سے صومالیہ کے لیے تیار کئے گئے سی آر وی ایس سسٹم کی منظوری (ایف اے ٹی) دی گئی اور آئندہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

عبد ولی علی عبداللہ نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور تربیت کے شعبوں میں نادرا کی عمدہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وفد نے بائیومیٹرک طریقے سے اندراج اور کوائف کی تصدیق کے لئے نادرا کی جانب سے این آر ٹی سی کے اشتراک سے بنائی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفد کا خیرمقدم کیا، دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اورانہیں دونوں ممالک کے لئے سود مند قرار دیا۔وفد نے نادرا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صومالیہ کو شہریوں کے اندراج اور اس سے متعلق منصوبوں میں معاونت پر نادرا کو خراج تحسین پیش کیا۔ سی وی آر ایس سسٹم کی مشترکہ افتتاحی تقریب بہت جلد صومالیہ میں منعقد ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں