چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 4 جولائی 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں چیف ٹریفک آفیسرنے محرم الحرام میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو موثر ٹریفک پلان مرتب کرنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز اور محرران نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسرنے محرم الحرام میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو محرم الحرام میں شہریوں کوسفری سہولیات کی فراہمی ،جلوسوں کے روٹس پر ڈائیورژن اور دیگر اقدامات پر مشتمل موثر ٹریفک پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران محرم الحرام میں اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر ادا کریں،شہرمیں جلوسوں کے متعین کردہ روٹس پر موثر ڈائیورژنز کا انتظام کیا جائے اور شہریوں کو متبادل رستے فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو موثر بنانے ،شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور بہترین سفری سہو لیا ت مہیاکرنے کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں،تمام افسران ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر خصوصی توجہ دیں۔ چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادنے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں