بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

جمعرات 4 جولائی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی بااختیاری اور انہیں غربت سے باہر نکالنے کیلئے عالمی منڈی کی طلب کے مطابق سکل ٹرینگ کی فراہمی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے سکل ٹرینگ کے اقدامات کو فروغ دینے اور مستحق افراد کو بین الاقوامی ملازمتوں کی منڈیوں سے منسلک کرنے میں اے ڈی بی کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ان پروگراموں کو ڈیزائن کرنے میں اے ڈی بی کی معاونت مددگار ثابت ہوگی۔" یونگ یی نے اے ڈی بی کے عزم کا اعادہ کیا، بی آئی ایس پی کی مثالی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اور ہنگامی ردعمل میں اس کے کردار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ہنگامی حالات کے دوران متاثرہ آبادی تک پہنچنے کے لیے اہم رہا ہے ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اے ڈی بی کے ساتھ جاری تعاون کو تسلیم کیا اور مستقبل کے اقدامات کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یونگ یی نے پاکستان کی سماجی تحفظ کی پالیسیوں کی تشکیل میں بی آئی ایس پی کے وسیع تجربے اور اختراعی طریقوں کے پیش نظراس کے قائدانہ کردار پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ مثبت طور پر اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقوں نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں