جیکب آباد میں زہریلی مٹھائی اور باسی کھانا کھانے سے دو خاندانوں کے افراد بے ہوش

جمعہ 21 جون 2024 17:14

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ محمد پنھل لاشاری میں عید کے روز بنائی گئی مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد جن میں عبدالرحمن انڑ،حسین بخش، اسرار،ضمیر،عمران، سجاد،ساغرسمیت دیگر بیہوش ہوگئے جن کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ شہر کی دکان سے مٹھائی لیکر گھر لائے جو کھائی تو سب کی حال بگڑ گئی جبکہ ایک دوسرے واقع میں بی سیکشن تھانہ کے قصبہ شاہنواز بنگلانی میں باسی گوشت سے بنایا گیا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر ہوگئی ،باسی کھانا کھانے سے محمد صدیق پھوڑ،فاروق، صمد،نظیر،رحیم،محمد اعظم،نبی بخش،چاکر،امین سمیت خاتون زینت،آمنہ سمیت گھر کے تمام افراد کو الٹیاں شروع ہو گئی جنکو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں