جیکب آباد کے قریب دیرینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان قتل

جمعہ 28 جون 2024 14:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) جیکب آباد کے قریب دیرینہ دشمنی کی بنا پر نوجوان قتل ہوگیا۔ مولاداد تھانہ کی حدود رمضان پور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دوکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان فرحان بھیو کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔ مقتول نوجوان کے ورثا ءکے مطابق چانڈیو قبیلے کے مسلح افراد نے ہمارے نوجوان کو بے گناہ قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق چانڈیا اور بھیو برادری کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا یہ واقعہ بھی اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں