اساتذہ تنظیم کے سابق مرکزی صدرسے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، گاڑی ، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

جمعہ 28 جون 2024 17:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) اساتذہ تنظیم کے سابق مرکزی صدرسے ڈاکوؤں کی لوٹ مار، گاڑی ، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر انتظار چھلگری جیکب آباد کی طرف آرہے تھے کہ شکارپور ضلع کے سلطان کوٹ تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی کو روک کران کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیااور تھوڑی دور لے جاکر ان سے گاڑی ، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر انہیں وہی چھوڑ کر فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب نہ کرسکی اور ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے سابق مرکزی صدر انتظار چھلگری سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں