جیکب آباد، غیرت کے نام پر ماں اور نوجوان کو قتل کرنے والے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 1 جولائی 2024 18:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) جیکب آباد، غیرت کے نام پر ماں اور نوجوان کو قتل کرنے والے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تاجودیرو تھانہ کی پولیس نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی ماں اور نوجوان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم محمد صلاح جکھرانی کو جاگیر لاڑو کے مقام سے گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نے دو روز قبل تھانہ تاجودیرو کی حدود میں سیاہ کاری کا الزام میں اپنی والدہ سبحان خاتون اور نوجوان میرزادو میرالی کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں