جیکب آباد، مغوی بہرام کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ کا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان

پیر 1 جولائی 2024 18:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) جیکب آباد، مغوی بہرام کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ کا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آرڈی 52 تھانہ کی حدود گاؤں پیارو کھوسو سے تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے مغوی بہرام خان کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ نے ایس ایس پی آفیس کے دھرنے کا اعلان کردیا ہے، مغوی کے بھائی ایوب کھوسو، بیٹے صدام کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہرام کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف 4 جولائی کو ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پولیس صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہے جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے، پولیس نے ہم سے مہلت مانگی تھی لیکن اس کے باوجود ہمارے مغوی کو بازیاب نہیں کرایا گیا، ڈاکو مغوی کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ کیش، آئی فون اور دو راڈو گھڑیاں مانگ رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور مغوی کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں